اسحاق ڈارکے گھر کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری

12 کمروں پر مشتمل گھر ، فرنیچر اور نوادرات کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھ دی گئی ٗ نیلامی 28 جنوری کو ہوگی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 14 جنوری 2020 14:41

اسحاق ڈارکے گھر کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری
لاہور  (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جنوری2020ء) رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام  کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے  کہ اسحاق ڈار کے  گلبرگ لاہور میں  موجود 4 کنال17 مرلہ پر مشتمل گھر کی نیلامی کی جائے گی۔  نیلامی 28 جنوری کو دوپہر 12 بجے  ہوگی  ۔ 12 کمروں پر مشتمل گھر ، فرنیچر اور نوادرات کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ گھر خریدنے  کے خواہشمند حضرات کو بولی   میں شامل ہونے کیلئے 93 لاکھ روپے جمع کرانا ہونگے۔ جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع  کرانی ہوگی۔  واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے لیے نیب کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا تھا ، عدالت نے سابق وزیر  خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا   ۔

(جاری ہے)

فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا تھا ۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ  کی جائیداد  نیلام کرنے کی  نیب کی درخواست منظور کی ۔  احتساب عدالت نے گاڑیاں اور گلبرگ والی جائیداد فروخت کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ  بینک اکاؤنٹس کو صوبائی حکومتوں کو اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت کی تھی ۔  سماعت  نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق کی درخواست پر جج محمد بشیر کی جانب سے کی گئی تھا۔ تاہم اب عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتطامیہ نے  جائیداد کی نیلامی کیلئے  اشتہار  جاری کردیا  ہے۔  28 جنوری کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کردی جائے گی۔