مظفرگڑھ۔نومنتخب صدراور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 14 جنوری 2020 18:12

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ اور جنرل سیکرٹری زبیر احمد سہرانی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

جس پر وکلاء کی کثیر تعداد نے انہیں آفس میں مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ممبران ڈسٹرکٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے، جبکہ بنچ اور بار کے درمیان مثالی تعلقات کار بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :