آتش فشاں پھٹنے کے باوجود یہ جوڑا شادی سے باز نہ آیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 جنوری 2020 23:30

آتش فشاں پھٹنے کے باوجود یہ جوڑا شادی سے باز نہ آیا

فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے  شینو وافلور اور کاٹ باؤٹیسٹا   پالومار نے اتوار کو تال آتش فشانی دہانے سے صرف 10 کلومیٹر کی دوری پر  اپنی شادی کو سرانجام دیا۔یہ آتش فشاں اسی دوپہر کو پھٹا تھا، جس کی وجہ سے راکھ اور دھواں فضا میں پھیل گیا تھا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق  آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر چلے گئے لیکن  اس جوڑے نے فیصلہ کیا کہ وہ اسی دن  اپنی شادی کو سر انجام دیں گے۔


فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع  یہ آتش فشاں ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک  ہے۔
فوٹو گرافر رینڈولف ایوان نے اس جوڑے کی شادی کی تصاویر بنائیں۔ شادی کی تصاویر میں یہ جوڑا ایجاب و قبول کر رہا ہے جبکہ پس منظر میں آتش فشاں کی راکھ اور دھواں اڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)


اس حیرت انگیز شادی کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہو گئی ہیں۔

ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  ان میں جوڑا کچھ پریشان نظر آ رہا تھا ۔ اس پر فوٹو گرافر ایوان نے بتایا کہ  انہیں بار بار سوشل میڈیا کو دیکھنا پڑ رہا تھا تاکہ  آتش فشاں کے حوالے سے حکومتی   اعلانات  اور تازہ ترین صورت حال سے سے باخبر رہ سکیں ۔ اس سے پہلے جمعرات کو حکام حکام اس آتش فشاں کے حوالے سے عوام کو خبر دار کر چکے تھے۔حکام کی کوشش تھی کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد لوگوں کو خطرے کی حد سے دور رکھیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 50 ہزار افراد نے پناہ گاہوں کے لیے حکومت کو درخواست دی تھی۔


متعلقہ عنوان :