سول ایوی ایشن کے اہلکار نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

دوحہ سے ملتان پہنچنے والی پروازمیں سے ملنے والا سونے سے بھرا بیگ مسافر کو واپس کردیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 16 جنوری 2020 14:18

سول ایوی ایشن کے اہلکار نے ایمانداری کی  نئی مثال قائم کردی
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2020ء) ملتان ایئر پورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن کے اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کرد ی۔ سونے کے بھرا بیگ مسافر کو واپس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بتا یا گیا ہے کہ دوحہ سے آنے والی پروزا میں سوار مسافر غلام نبیل اپنا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شفٹ کے اے پی ایس سپروائزر خان کو جہاز کلئیرنس کے دوران کالے رنگ بیگ نظر آیا۔

سول ایوی ایشن کے اہلکار کی جانب سے جب بیگ کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی گئی تو بیگ سونے سے بھرا ہوا تھا ۔ مسافر غلام نبیل قطر ایئرویز کی پروازQR618 میں سفر کر رہا تھا۔ جو اپنا بیگ پرواز میں ہی بھول گیا تھا۔ واضح  رہے  پاکستانیوں  کی  ایماندار  کی  مثال  اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی خاتون کا گُما ہوا پرس اُسے واپس لوٹا دیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارتی خاتون نے بتایا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ جناب پاکستان سے ہیں، میں ریاض میں کاروبار کے سلسلے میں موجود ہوں۔میں کل ان کی ٹیکسی میں سفر کر رہی تھی، میں ان کی ٹیکسی میں اپنا والٹ بھول گئی تھی جس میں میرا اور میرے بیٹے کا پاسپورٹ اور 50 ہزار روپے تھے۔ یہ جناب آئے ہیں، اور مجھے میرا والٹ جیسا تھا جس حالت میں تھا انہوں نے واپس کر دیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ میں ان کی ایمانداری سے بہت خوش ہوں اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مسلمان یا پاکستانی افراد کے لیے ہمارے اندر جو سوچ ہے وہ ایک سوچ ہی کی حیثیت رکھتی ہے جو ہمارے اندر بھری جاتی ہے کیونکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔