
تھائی سکول ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے قومی ترانہ پڑھتے بچوں کی بلند آواز ی چیک کرنے لگا
امین اکبر
جمعرات 16 جنوری 2020
23:45

تھائی لینڈ میں پاتھوم تھانی شہر کے تھاماساٹ کھلونگلوانگ ویٹایاکوم سکول میں انتظامیہ ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے قومی ترانہ گاتے بچوں کی بلند آوازی چیک کرنے لگا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سکول کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تھائی لینڈ کے سکولوں میں جھنڈے کے سامنے کھڑے ہو کر ہر ممکن حد تک بلند آواز سے قومی ترانہ گانا عام روٹین کی بات ہے لیکن یہ سکول طلباء کی بلند آوازی کو چیک کرنے کے لیے ڈیسی بل میٹر موبائل ایپ استعمال کرتا ہے۔
(جاری ہے)
سکول کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اس سے بچوں میں ڈسپلن پیدا ہوگا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اس پر کافی تنقید کی ہے۔
اس سکول نے 6 اور 7 جنوری کو دو بار ڈیسی بل میٹر استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد اس تنازعے کے حوالے سے قومی اور سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگی۔ طلباء اور سوشل میڈیا صارفین سب نے ہی اس فیصلے پر تنقید کی، جس کے بعد سکول نے ڈیسی بل پروگرام کو ہی بند کر دیا۔
تھائی نیوز چینل ون 31 نے بتایا کہ سکول میں Decibel X نامی ایپ کی مدد سے طلباء کی بلند آوازی چیک کی جاتی ہے۔9 جنوری کو رپورٹروں کو بتایا گیا کہ سکول میں 4300 طلبا نے قومی ترانے گاتے ہوئے ایپ کو استعمال کیا، جس کا اوسط سکور 74 سے 75 ڈیسی بل تھا، جس کا مطلب ہے کہ طلباء کو تین بار قومی ترانہ پڑھنا پڑا۔ یعنی اس دن بھی یہ ڈیسی بل میٹر استعمال ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 85 ڈیسی بل سے اونچی آوازیں انسانی کانوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اوسط درجے کے ویکیوم کلینر کی آواز 75 ڈیسی بل تک ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.