”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں محمد عامر کی عدم شمولیت وہ ٹانک ہے جو پی ایس ایل 5میں کراچی کنگز کے آغاز کیلئے چاہئے تھا:کوچ کراچی کنگز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 جنوری 2020 15:36

”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2020ء ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے محمد عامر کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے لئے منتخب نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے جنہیں اب کراچی کنگز نے سیزن فائیو کیلئے اپنی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

مصباح الحق کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد ڈین جونز نے محمد عامر کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے مصباح الحق کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستانی ٹی 20 سکواڈ میں محمد عامر کی عدم شمولیت وہ ٹانک ہے جو پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے آغاز کیلئے چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

“ اس کیساتھ ہی انہوں نے کراچی کنگز کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کیا جبکہ ”تھینک یو“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ57 سالہ ڈین جونز نے چار سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی کوچنگ کی تھی اور ان کی کوچنگ میں فرنچائز نے 2 بار پی ایس ایل اپنے نام کی،ڈین جونز سابق کوچ مکی آرتھر کامعاہدہ ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بھی مضبوط امیدوار تھے تاہم سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی نے اس عہدے کے لیے منتخب کرلیا-