حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر کے سر باندھ دیا

جمعہ 17 جنوری 2020 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر ’مانی‘ کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کی بدولت ہوں۔اداکارہ حرا مانی جو کہ اپنے شوہر اداکار و میزبان مانی کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کریئر میں اتنی مقبولیت اپنے شوہر کی ہی وجہ سے حاصل کر پائی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے شوہر کو ساتھ دینے کے لیے سراہا اور مرد حضرات کو انہی کی طرح اپنی زندگی میں موجود خواتین پر بھروسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔حرا مانی نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ میں نے اشتہار دیکھا جس میں ایک لڑکی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتی ہے، اس لڑکی کو دیکھ کر مجھے گزرا زمانہ یاد آگیا جب میں اداکار حرا مانی نہیں بلکہ ایک عام سی لڑکی تھی۔انہوں نے کہا کہ گیارہ برس قبل جب میری شادی ہوئی تو مجھے صرف مانی کی بیوی کی حیثیت سے جانا جاتا تھا مگر میرے شوہر نے شناخت بنانے میں میری مدد کی۔

متعلقہ عنوان :