وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:14

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ ..
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کو بعد از نماز ظہر 2 بجے دوپہر چک نمبر 16/69 نزد سید والاا نٹرچینج ایم 3 جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعز یتی پیغا م میں کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ کی والدہ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔