
کام پر تاخیر سے آنے کے بہانے کے طور خاتون کی بھیجی پنکچر ٹائر کی فوٹو شاپ تصویر انٹرنیٹ پروائرل
امین اکبر
ہفتہ 18 جنوری 2020
23:56

ایک خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، حال ہی میں سوشل میڈیا پر صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ انہوں نے اپنی ایک کولیگ کو دفتر دیر سے آنے کے بہانے کے طور پر پنکچر ٹائر کی ایک فوٹو شاپڈ تصویر بھیجی تھی۔
ٹوئٹر پر اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والی ایک صارف سڈنی وائٹسن نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر مبینہ طور پر اُن کی کولیگ نے انہیں بھیجی ہے۔
اس تصویر میں ایک ٹائر کے اوپر کیل لگی دکھائی گئی ہے۔ سڈنی نے اپنے ٹوئٹ میں تجویز دی ہے کہ صارفین اس تصویر کو زوم کر کے دیکھیں۔ زوم کرنے سے پہلے ہی تصویر دیکھتے ہی صارفین خود بھی جان جاتے ہیں کہ اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
انٹرنیٹ صارفین اس تصویر پر ہر طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ”مجھے امید ہے کہ یہ خاتون آپ کے گرافکس یا مارکیٹنگ ٹیم کا حصہ نہیں ہوگی“۔ ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ” ہاں، جب ٹون ٹاؤن میں تعمیراتی علاقے میں ڈرائیو کی جائے تو یسا ہو جاتا ہے“۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ خاتون نے انٹرنیٹ پر موجود کیل لگے پنکچر ٹائروں کی ہزاروں تصویروں میں سے کوئی تصویر استعمال کیوں نہیں کی؟ اس کے بعد بہت سے صارفین نے انٹرنیٹ پر موجود ایسی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک صارف نے انٹرنیٹ پر اس تصویر کا سورس تلاش کیا تو یہ ایسا آرٹیکل نکلا، جس میں ٹائر میں سے کیل نکالنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ تصویر میں ٹائر پر کارٹون نماکیل لگائی گئی تھی۔ بظاہر خاتون نے اپنے باس کو بے وقوف بنانے کے لیے اسے ہی کافی سمجھا اور بھیج دیا۔
my coworker called in (yet again) and said she had a nail on her tire that caused her to have a flat. i need everyone to stop what they’re doing and ZOOM IN TO THE NAIL IN THE PICTURE SHE SENT MY BOSS pic.twitter.com/4NcJGuvF4F
— sydney (@sydneyywhitson) January 8, 2020
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.