موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی نقدی اور کاغذات واپس کر دئیے

اتوار 19 جنوری 2020 23:40

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی نقدی اور کاغذات ..
لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) موٹروے پولیس (سیکٹر ایم-تھری) کے افسران نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی ،مثالی ڈیوٹی و فرض شناسی پر تعریفی اسناد سے افسران کی دلجوئی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ایس ایس پی محمد ایاز سلیم،تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے رہائشی محمد عثمان ولد محمد جعفر، جو لاہور سے ملتان جارہے تھے، 741 لوکیشن کے قریب واقع سروس ایریا میں دوران استعمال واش روم اپنا پرس وہیں بھول گئے جس میں انکے نقد 12870 روپے، بینک کا اے ٹی ایم کارڈ، جاز کیش کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ و لائسینس اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔

30/40 کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد جب یاد آیا تو اسی اثناء میں محمد عثمان نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں ڈیوٹی پر موجود افسران، انسپکٹر محمد اکرم اور انسپکٹر محمد مشتاق نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اشیا مکمل طور پر بازیاب کر کے مالک کے حوالہ کردیں اور اس طرح موٹروے پولیس(ایم-تھری) کی ایمانداری کی روایات کو برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ایاز سلیم نے دونوں افسران کو ایسی عمدہ مثال قائم کرنے اور محکمہ کی نیک نامی کے معیار کو برقرار رکھنے پرکیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

متعلقہ عنوان :