ضلع بچائوتحریک کا پھلیلی کینال پر غیرقانونی دکوں کیخلاف عالمی بینک کو فریق بنانے کا فیصلہ

خریف سیزن کا آغاز 15 اپریل سے ہوتا ہے اس لیے خریف کے سیزن سے قبل دکوں کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنایا جائے

پیر 20 جنوری 2020 15:33

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ضلع بچائوتحریک نے پھلیلی کینال پر غیرقانونی دکوں کیخلاف عالمی بینک کو فریق بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خریف کے سیزن تک دکے ختم نہ کیے گئے تو ضلع بدین بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی ضلع بچاوّ تحریک کے رہنمامیر نور احمد تالپر کی رہائش گاہ پرہونے والے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پھلیلی کینال میں پانی کی روانی کی راہ میں حائل رکاوٹ کی وجہ سے ضلع کی بیس لاکھ انسانی آبادی۔

مویشی اور جنگلی حیات متاثر ہوئی ہے جس کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی اور سیڈا کے ساتھ ساتھ عالمی بینک پربھی عائد ہوتی ہے کیونکہ عالمی بینک ایک ایسا ڈونر ادارہ ہے جس کی فنڈز کے اجراء سے لاکھوں جانیں متاثر ہوچکی ہیں لہذا 22 جنوری کوعدالت عالیہ میں دکوں کے خلاف داخل پیٹیشن میں عالمی بینک کوبھی فریق بنایا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ آبپاشی نے دکوں کی اسٹڈی کے لیے چھ ماہ بعدبھی مکمل کمیٹی تشکیل نہیں دی حالانکہ اس کمیٹی کو تین ماہ میں عدالت کو رپورٹ پیش کرناتھی نامکمل کمیٹی کے ارکان کوبھی سیڈا حکام کام کرنے سے روک رہے ہیں اس لیے اب ضلع بچاوّ تحریک کو آبپاشی اورسیڈا حکام کے دلاسوں اورطفل تسلیوں پر کوئی اعتماد نہیں رہاضلع بچاوّ کمیٹی عدالت سے درخواست کرے گی کہ اس صورتحال میں عدالت براہ راست ان دکوں کے خاتمے کے احکامات جاری کرکے خود اپنی نگرانی میں یہ دکے ختم کرائے یا جوڈیشل افسر کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں محکمہ آبپاشی سندھ کے سابق سیکریٹری جمال مصطفیٰ سید۔

(جاری ہے)

محمداسماعیل داوّدپوٹہ اورپنجاب کے آبپاشی افسران کوبھی شامل کیا جائے اجلاس میں کہا گیا کہ خریف سیزن کا آغاز 15 اپریل سے ہوتا ہے اس لیے خریف کے سیزن سے قبل دکوں کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنایا جائے کیونکہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ان دکوں کے باعث ضلع بدین کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اگر خریف کے سیزن سے قبل دکے ختم نہ کیے گئے تو ضلع بچاوّ تحریک ضلع بدین بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی جس کے دوران لانگ مارچ۔

دھرنے۔اہم شاہرائیں بلاک اورآبپاشی وسیڈا حکام کاگھیراوّ کیا جائے گااحتجاجی تحریک کاشیڈول جلدجاری کیاجائے گا مقررین نے کہا کہ اگراحتجاجی تحریک کے دوران کوئی نقصان ہواتواس کی ذمہ داری حکومت سندھ۔ محکمہ آبپاشی اورسیڈا پرعائدہوگی اجلاس میں متفقہ طورپرمطالبہ کیا گیا کہ موجودہ سیکریٹری آبپاشی سندھ اورڈائریکٹر سیڈا کو فوری طورپر ان کے عہدوں سے ہٹایاجائے کیونکہ ان افسران نے صوبے بھر خاص طور پرضلع بدین کی زراعت کو نقصان پہنچانے میں کلیدی کردارادا کیا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ آبپاشی اورسیڈاکے راشی حکام نے بھل صفائی کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے ان حکام نے بھل صفائی کے لیے مختص کردہ بجٹ کی صفائی کردی ہے جبکہ عملی طورپرکوئی کام دکھائی نہیں دے رہا اورکینالوں۔

نہروں ۔شاخوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھل صفائی کے نام پر ہونے والی کرپشن کے بارے میں نیب۔ایف آئی اے ۔اینٹی کرپشن اوردیگراداروں کوآگاہی دی جائے گی اور اس بارے میں شفاف تحقیقات کی درخواست دی جائے گی اجلاس میں اکرم واہ اور اس کی سب ڈویزنوں کی نہروں کی ری ماڈلنگ میں تاخیر پرشدیدتشویش کااظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا کہ ری ماڈلنگ کاکام فوری طور پرشروع کیا جائیاجلاس سے خدا ڈنوشاہ ، خلیل بھرگڑی۔ میرغلام رسول تالپور ، عزیز ڈیرو ، غفور چانڈیو نے بھی خطاب کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بچاوّ کمیٹی کا کنونشن جلد بلایا جائے گا جبکہ تنظیم سازی بھی کی جائے گی-