علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2020کے داخلوں کا اعلان ، 15جنوری سے شروع ہو ں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 جنوری 2020 14:56

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2020کے داخلوں کا اعلان ، 15جنوری سے شروع ہو ں گے میٹرک اور ایف اے کیلئے 21فروری آخری تاریخ مقرر، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی نے بہار 2020کے داخلوں کا اعلان کرتے ہوئے 15جنوری سے داخلے شروع کر دئیے ہیں شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میٹرک ، ایف اے، پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں جس کے داخلے فارم 8سے شام 6بجے تک دستیاب ہوں گے جبکہ سیلز پوائنٹس پر بروز ہفتہ و اتوار بھی مل سکتے ہیں اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر محمد بشیر نے بتایا کہ پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس سی، بی ایس ( فیس ٹو فیس موڈ ) کے داخلوں کی تاریخ 14فروری جبکہ میٹرک ایف اے کیلئے 21فروری 2020مقرر کی گئی ہے ، یونیورسٹی جاری طلبا کیلئے میٹرک ، ایف اے فیس رعایت فراہم کرتی ہے جبکہ قیدی، معذور، شہدا کے بچوں ، وویمن سکالر شپ فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :