وزیر خارجہ دورہ امریکہ سے متعلق جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے،پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پراظہار خیال

پیر 20 جنوری 2020 20:04

وزیر خارجہ دورہ امریکہ سے متعلق جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے،پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ دورہ امریکہ سے متعلق جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ وزیر خارجہ دورہ امریکہ کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چلانا حکومت اور اپوزیشن کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ماحول اب خوشگوار ہوا ہے۔ جب بھی ایوان نے بلایا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایوان بالا میں آئے ہیں۔ اب بھی وہ جلد ایوان بالا میں آ کر اعتماد میں لیں گے۔