جلیلہ حیدر کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پیر 20 جنوری 2020 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) نا م واچ لسٹ میں شامل ہو نے کی وجہ سے ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا،جلیلہ حیدر کو لا ہو ر ائیر پو رٹ پر 9 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم ان کا پا سپورٹ ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدراور انسانی حقوق ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر کو لاہورایئرپورٹ پر لندن جانے سے روکا ہے جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں۔ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا ہے ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی۔