تھائی سکول ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے قومی ترانہ پڑھتے بچوں کی بلند آواز ی چیک کرنے لگا
امین اکبر پیر 20 جنوری 2020 23:45
تھائی لینڈ کے سکولوں میں جھنڈے کے سامنے کھڑے ہو کر ہر ممکن حد تک بلند آواز سے قومی ترانہ گانا عام روٹین کی بات ہے لیکن یہ سکول طلباء کی بلند آوازی کو چیک کرنے کے لیے ڈیسی بل میٹر موبائل ایپ استعمال کرتا ہے۔اگر قومی ترانہ گاتے بچوں کی آواز 85 ڈیسی سے زیادہ ہو تو انہیں کلاس میں جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اگر اُن کی آواز 80 سے 84 ڈیسی بل ہو تو انہیں مزید د و بار قومی ترانہ گانا پڑتا ہے۔ اگر آواز کی بلندی 80 ڈیسی بل سے کم ہو تو بچوں کو سزا کے طور پر تین بار قومی ترانہ گانا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
سکول کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اس سے بچوں میں ڈسپلن پیدا ہوگا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اس پر کافی تنقید کی ہے۔
اس سکول نے 6 اور 7 جنوری کو دو بار ڈیسی بل میٹر استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد اس تنازعے کے حوالے سے قومی اور سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگی۔ طلباء اور سوشل میڈیا صارفین سب نے ہی اس فیصلے پر تنقید کی، جس کے بعد سکول نے ڈیسی بل پروگرام کو ہی بند کر دیا۔
تھائی نیوز چینل ون 31 نے بتایا کہ سکول میں Decibel X نامی ایپ کی مدد سے طلباء کی بلند آوازی چیک کی جاتی ہے۔9 جنوری کو رپورٹروں کو بتایا گیا کہ سکول میں 4300 طلبا نے قومی ترانے گاتے ہوئے ایپ کو استعمال کیا، جس کا اوسط سکور 74 سے 75 ڈیسی بل تھا، جس کا مطلب ہے کہ طلباء کو تین بار قومی ترانہ پڑھنا پڑا۔ یعنی اس دن بھی یہ ڈیسی بل میٹر استعمال ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 85 ڈیسی بل سے اونچی آوازیں انسانی کانوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اوسط درجے کے ویکیوم کلینر کی آواز 75 ڈیسی بل تک ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.