فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5 ارب 95 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

منگل 21 جنوری 2020 12:29

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5 ارب 95 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 5 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاور کے لئے 15 کروڑ ،سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 32 کروڑ، سبی رکنی روڈ کی تعمیر کے لئے 80 کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :