کے سی آر کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرلیاہے ، سید مراد علی شاہ

کراچی میں پانی کے مسئلہ کا حل اور اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کی تکمیل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ؛ حب کینال کی امپرومنٹ سے 30 فیصد پانی کے لائن لاسز ختم ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 21 جنوری 2020 22:07

کے سی آر کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرلیاہے ، سید مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔دھابیجی پمپنگ ہاؤس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سیخطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلہ کا حل اور اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کی تکمیل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ؛ حب کینال کی امپرومنٹ سے 30 فیصد پانی کے لائن لاسز ختم ہوجائیں گے جوکہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگاسندھ حکومت حب سورس سے پانی لانے کے لئے اس کی کینال کی امپرومنٹ کا کام شروع کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ 1.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے اس پمپ ہائوس میں 4 نئے پمپس نصب کیے گئے ہیں *ہر پمپ کی گنجائش 25 ایم جی ڈی ہے اس طرح شہر کو 100 ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا*پرانے پمپنگ اسٹیشن 1959 میں تعمیر کئے گئے تھے جو کہ ابھی تک کام کر رہے تھے اور ان کی گنجائش میں کافی حد تک کمی آچکی تھی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ بھر میں ہم نے منصوبوں کا جال بچھایا ہے، حب سے 100 ایم جی ڈی پانی آتا ہے لیکن اس کی واٹر لاسز بہت ہیں 260 ایم جی ڈی پانی موجود ہے اس کو اب سسٹم میں لائیں گے کے فور منصوبے کے مسائل آپ جانتے ہیں کیوں تاخیر ہو رہی ہے لیکن اب نیا وزیر وفاق میں آیا ہیامید اب وفاق سے ملکر مکمل کریں گے،مراد علی شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ بھر میں سڑکیں بنائی ہیں ،میں دعوت دیتا ہوں انکو جن کو افتتاح کرنے کا شوق ہے، وہاں ان کی تختیاں بھی گر جاتی ہیں، چیئرمین پی پی پی اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کی خدمت کرنے رہیں گے، اب سی سی آئی کے ایک تو اجلاس نہیں ہوتے، اگر ہوتے ہیں تو منٹس نہیں آتے، اگر منٹس آتے ہیں تو ان میں ہیرا پھیری ہوتی ہے، میری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔

#