Live Updates

عمران خان کا اہلیہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بشریٰ بی بی نہ تو سیاست میں ہیں اورنہ ہی کوئی سماجی کارکن،پھر بھی ان پر سوشل میڈیا پر حملہ کیا گیا، وزیراعظم کا افسوس کا اظہار

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 22 جنوری 2020 14:52

عمران خان کا اہلیہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جنوری 2020ء) تین روز قبل سوشل میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کو اتنی اجازت نہیں دینی چاہیئے کہ لوگ ہماری ذاتی زندگی یا ہمارے گھر والوں کو سوشل میڈیا پر بحث کا نشانہ بنائیں۔تقریب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر کسی کی ذاتی زندگی یا گھر کے افراد کے بارے میں بات کرنا مناسب بات نہیں ہے بلکہ یہ ہماری تو ہماری ثقافت اور کلچر کا بھی مترادف ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے عمران خان کا اپنی اہلیہ کے بارے میں کہنا تھا کہ نہ تو وہ سیاست میں ہیں اور نہ ہی کوئی سماجی کارکن، وہ تو باہر بھی کسی کے سامنے نہیں آتی، پھر کیوں لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

رہنما نو ن لیگ مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پارٹی کو پورا میڈیا سیل چلاتی ہیں اور سیاست میں سرگرم ہیں، سوشل میڈیا پر خود موجود ہونے کی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوتی ہے اور تعریف بھی،لیکن ایک ایسی عورت جس کا تعلق نہ سیاست سے ہے، نہ کوئی رہنما ہے، اس پر سوشل میڈیا کی بے بنیاد تنقید ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔

اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کلثوم نواز کے بارے میں کوئی غیر مناسب الفاظ استعمال نہیں کئے گئے اور نہ ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے اینکر منصور علی خان کی جانب سے اپنے پروگرام میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح عمران خان کی پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے کلثوم نواز کو ان کی بیماری کے دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کسی کی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا اور تنقید کا نشانہ بنایا ایک غیر اخلاقی عمل ہے جس سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات