پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی سنگر-اداکار گپی گریوال کی پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات

جاوید آفریدی نے پشاور زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا……پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، گپی گریوال

بدھ 22 جنوری 2020 20:03

پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی سنگر-اداکار گپی گریوال کی پشاور زلمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان کے نجی دورے پر آئے معروف بھارتی سنگر، اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ بھارتی سنگراداکار گپی گریوال کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔ انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں، کھلاڑی اور فنکار ممالک کو قریب لاتے ہیں۔

امید ہے مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔۔ جاوید آفریدی نے زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا جو انہیں بہت پسند آیا۔ اور پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کو گڈلک کا پیغام دیا۔