پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 46ارب77کروڑ29لاکھ روپے کاخسارہ

بدھ 22 جنوری 2020 20:16

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 46ارب77کروڑ29لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید65.20پوائنٹس کی کمی سے 42561.27پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ53.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 46ارب77کروڑ29لاکھ روپے کاخسارہ ہواتاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت0.23فی صدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہواجس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42144پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں سستے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے سبب مارکیٹ میںریکوری آئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات محدود ہوگئے لیکن مکمل طور پر زائل نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس65.20پوائنٹس کی کمی سے 42561.27پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس16.66پوائنٹس کی کمی سے 19739.37پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.31پوائنٹس کی کمی سے 29561.63پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ189میں کمی اور24میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب77کروڑ29لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر79کھرب 68ارب4کروڑ75لاکھ روپے ہوگیا ۔

بدھ کو17کروڑ79لاکھ84ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 4لاکھ17ہزار شیئرززائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سی گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت22.93روپے کے اضافے سے بڑھ کر499روپے اورمری پٹرولیم کے حصص15.84روپے کے اضافے سے 1454.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب79روپے اور24روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2150روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 417ہزارروپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،میپل لیف،یونٹی فوڈزمیرٹ پیکجنگ، ٹی آر جی پاک,،پی آئی اے سی ، بینک آف پنجاب، ال شہیر ،اینگرو فرٹیلائز راورکے الیکٹرک کے شیئرز نمایاں رہے ۔