چشتیاں اور گردونواح میں آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا

انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے آٹا سیل پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں عوام کی جانب سے یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ چشتیاں کی کاوش کو سراہا گیا

بدھ 22 جنوری 2020 22:37

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) چشتیاں اور گردونواح میں آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا ۔شہر اور گردو نواح میں انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے آٹا سیل پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں عوام کی جانب سے یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ چشتیاں کی کاوش کو سراہا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے چشتیاں و گردونواح میں آٹے کا بحران شدت اختیا رکرگیاتھا سادہ غریب عوام مہنگے داموں بلیک میں خریدنے پر مجبورتھی جس پر یونین آف جرنلسٹ رجسٹر ڈ چشتیاں نے آواز اٹھائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات کا سرپرائز وزٹ بھی کیا اور اس کمی کو دورکرنے کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے پوائنٹس لگائے گئے جہاں پرمحکمہ فوڈ کی جانب سے لگائے جانے والے آٹا پوائنٹس پر عوام بنا کسی پریشانی کے آٹا خرید رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیل پوائنٹس پر گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ پر آٹا فروخت ہورہاہے انتظامیہ کی جانب سے 10اور20کلو والے آٹے کے تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں آٹا حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ 400روپے (فی 10کلوگرام) اور 804روپے پر (20کلو گرام)تھیلے کے حساب سے فروخت ہورہاہے۔اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین نے کہا کہ آٹے کی فروخت کے حوالے سے سیل پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

آٹے کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیمپلنگ بھی کی جارہی ہے تحصیل بھر میں آٹے کا مین پوائنٹ آفس یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ )چشتیاںبلدیہ چوک سمیت 8پوائنٹ مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیںچشتیاں کی عوامی سماجی حلقوں نے یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ چشتیاں کی جانب سے آواز اٹھانے اور اسٹنٹ کمشنر چشتیاں کی طرف سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عوام دوست پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میںآٹے کی قلت دور کرنے کی کوشش کو سراہا گیا