سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے روپے انفراسٹرکچر سیس میں 4.8 بلین روپے وصول کرلئے ،مکیش کمار چالہ

جمعرات 23 جنوری 2020 00:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر ڈٹیکٹر ٹیکس II کے تحت ایک خصوصی ٹیم اقبال احمد لغاری ۔کی سربراہی میں پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایل این جی کی مدت میں انفراسٹرکچر سیس کی وصولی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

ڈائریکٹر ٹیکس ٹو اقبال احمد لغاری اور ان کی ٹیم نے پی ایس او سے 4.8 ارب روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں وصول کئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کراچی اور ان کی ٹیم می کارکردگی کو سراہنے کے لئے یہاں سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ کے دفتر میں ایک سادہ و پروقار تقریب منعقد کی گئی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکریٹری عبدالحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے ڈائریکٹر ایکسائز II اقبال احمد لغاری اور دیگر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران اور عملے کے ارکان کو تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

علاوہ ازیں اپنے پیغام میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دیگر ٹیکسوں کی وصولی کے لئے بھی اپنی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھیں گے۔