سور کو بنگی جمپ کرانے پر چینی تھیم پارک کوشدید تنقید کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 جنوری 2020 23:52

سور کو بنگی جمپ کرانے  پر چینی تھیم پارک  کوشدید تنقید کا سامنا

ایک چینی  تھیم پارک کو   ایک سور  کو 223 فٹ کی اونچائی سے بنگی جمپ کرانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سور کے بنگی جمپ کرنے کی ویڈٖیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے تھیم پارک پر شدید تنقید شروع کر دی۔
یہ واقعہ چین کے  صوبے چونگ چنگ میں  میشن ریڈ وائن ٹاؤن تھیم پارک میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق تھیم پارک  نے  اپنی تشہیر کے لیے سور کو زبردستی   بنگی جمپ کرایا۔

(جاری ہے)


چینی سوشل میڈیا  پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  سور کو بانسوں سے باندھ کر اونچے ٹاور کے پاس لایا جاتا ہے، اس کے بعد اسے رسے سے باندھ کر اوپر کھنچا جاتا ہے۔اس کے بعد اسے نیچے پھینکا جاتا ہے، جہاں یہ جھولتا رہتا ہے اور نیچے کھڑا ہجوم تالیاں بجاتا رہتا ہے۔
اے بی سی نیوز  کے مطابق  جب سور کو لایا جا رہا تھا  تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا اور بنگی جمپ  کے  بعد اسے  مذبح خانے بھیج دیا گیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تنقید کے بعد تھیم پارک نے  ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں لوگوں سے اپنے رویے پر معافی مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :