آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعرات 23 جنوری 2020 12:01

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16100کیوسک اور اخراج 16100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10600 کیوسک اور اخراج 10600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14800 کیوسک اور اخراج5000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12300کیوسک اور اخراج 12300کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.10 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.456ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :