دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات جنوری 12:30

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 16100کیوسک اور اخرج 16100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد10600 کیوسک اور اخراج 10600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد14800 کیوسک اور اخراج5000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد12300کیوسک اور اخراج 12300کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 27800کیوسک اور اخراج 27800کیوسک،چشمہ آمد33300کیوسک اوراخراج 21200کیوسک، تونسہ آمد25200 کیوسک اور اخراج25200 کیوسک، پنجند آمد47300 کیوسک اور اخراج 47300 کیوسک،گدو آمد 47900کیوسک اور اخراج 40900 کیوسک، سکھر آمد25300کیوسک اور اخراج 19900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11000 کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1185.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.456ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔