اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس
جمعرات 23 جنوری 2020 18:28
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری مختار احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام ادارے ملکر بیرون ملک پاکستانیوں کو مقامی سطح پر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے سمیت دیگر مسائل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور انکے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ مزید کہا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی یہ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ اجلاس میں اوور سز پاکستانیوں کی 26درخواستوں پر سماعت ہوئی جن میں سے 5کا فیصلہ کیا گیا اور باقی درخواستوں کو مختلف محکموں میں حتمی رپورٹس کیلئے بھجوایا گیا جن کا آئندہ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ریونیو اور پولیس سے متعلقہ شکایات کو تیز رفتاری کیساتھ نمٹانے کیلئے رپورٹس کا پراسس جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ آئندہ میٹنگ میں ان پر فیصلہ کیا جا سکے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہ کی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.