مہران یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی منتخب باڈی کی تقریبِ حلف برداری

جمعرات 23 جنوری 2020 22:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) مہران یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کی نئی منتخب باڈی کی تقریبِ حلف برداری جامعہ مہران کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، نئے منتخب عہدیداران سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے حلف لیا۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جامعہ مہران کے ملازمین، اساتذہ اور افسران خوش نصیب ہیںکہ وہ ملک کی ٹاپ رینکنگ اور نامور جامعہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی اکثر جامعات مالی بحران کاشکار ہیں، ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے مگر جامعہ مہران اپنی بہتر پالیسیوں اور فیصلوں کی بدولت مالی تنگی ہوتے ہوئے بھی اب تک استحکام سے چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں ملک کی بہترین تحقیق کرنے والے اداروں کی رینکنگ جاری کی ہے، جس میں جامعہ مہران پہلے نمبر پر ہے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ مہران کی پالیسیاں ملازم دوست ہیں ملازمین کو جامعہ کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جامعہ کی ترقی میں ہی ہم سب کی ترقی ہے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کچھ ملازمین جسمانی مشقت کرتے ہیں اور دوسرے ہماری طرح ذہنی مشقت کرنے والے ہیںہم سب ملازمین ہیں ہمارے درمیان کوئی تفاوت نہیںانہوں نے کہا کہ نئی منتخب شدہ باڈی کو انتظامیا کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑے گاتعاون اور سمجھداری کے ساتھ طے کردہ فیصلوں سے مجموئی طورپر ملازمین کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد جامعہ کو ترقی دلوانا ہے اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی نے نئی منتخب باڈی کو مبارکباددیتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کام کرنے کا خیر سگالی پیغام دیا تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نئی منتخب باڈی کے صدر علی محمد شورو نے کہا کہ جامعہ مہران کی قیادت کے بہتر فیصلوں کی بدولت جامعہ کی زمین قبضہ سے بچی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران کو حفاظتی دیوار دینے کا وائس چانسلر کا ہم ملازمین پر بڑا احسان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ ہمارے پیش کردہ مطالبات کا انتظامیا مثبت جواب دے گی اور ملازمین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے تقریب کو جامعہ مہران کے ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ، نئے منتخب جنرل سیکریٹری غلام شبیر بلوچ، آل سندھ یونیورسٹیز امپلائیز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد علی گھانگرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سندھ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، لمس یونیورسٹی جامشورو، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور، قائد اعظم یونیورسٹی نواب شاہ اور دیگر یونیورسٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی نئی منتخب شدہ باڈی میں صدر علی محمد شورو، نائب صدر شیراز منگریو، جنرل سیکریٹری غلام شبیر بلوچ ، جوائنٹ سیکریٹری وحید میمن، خزانچی احمد خان کوریجو، پریس سیکریٹری سومر خان رند اور رابطا سیکریٹری شہزاد مسیح شامل ہیں۔