ائیرپورٹ پر بوریت سے بچنے کا انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 جنوری 2020 23:45

ائیرپورٹ پر بوریت سے بچنے  کا انوکھا طریقہ

ائیرپورٹس پر  انتظار کرنا کافی بور کر دینے  والا کام ہے۔ اسی بوریت  کو ختم کرنے کے لیے ایک شخص نے انوکھا طریقہ اپنایا۔انہوں نے  سوچا کہ   اس بوریت کو  گیم کھیل کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس  میں مشکل یہ تھی کہ ان کے پاس پلے سٹیشن 4 تو تھا لیکن ٹی وی نہیں تھا۔ ٹی وی کی کمی کو  پورا کرنے کے لیےانہوں  فیصلہ کیا کہ  وہ ائیرپورٹ پر لگے انفارمیشن مانیٹر کو استعمال کریں گے۔


اوریگون کے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر موجود اس شخص نے  16 جنوری کو صبح کے تقریباً ساڑھے چار بجے  ائیرپورٹ کے انفارمیشن مانیٹر کو اپنے پلے سٹیشن 4 سے جوڑا اور اپیکس لیجنڈز کھیلنے لگے۔ان کے گیم سیشن میں  جلد ہی ائیر پورٹ کے نیوزپورٹل کی وجہ سے خلل پڑنے لگا۔
اسی وقت ایک ٹوئیٹر صارف نے ان کی گیم کھیلتے ہوئے کی تصویر بنائی اورسوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)


اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے حیرانی ظاہر کی کہ کس طرح گیم ائیر پورٹ کے سست وائی فائی کنکشن پر بالکل ٹھیک چل رہی ہے۔
اوریگون لائیو کے مطابق ائیر پورٹ کے سپروائزر جلد ہی اس شخص تک پہنچ گئے تھے۔ سپروائرز نے اس شخص سے گیم ختم کرنے کا کہا تو اس شخص نے پوچھا کہ کیا وہ اپنی گیم ختم کر سکتے ہیں، جس کے جواب میں سپر وائررز نے انکار کردیا۔   
ائیر پورٹ کے سپروائزر نے اسے ایک شائشتہ مکالمہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کس چیز کی اجازت نہیں ہوتی، یہ واقعہ اس کے لیے اچھی یاد دہانی ہے۔

متعلقہ عنوان :