اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا عندیہ دےدیا

اپنی بات کو منوانے کیلئے سیاست میں آسکتی ہوں ۔ اداکارہ میرا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 24 جنوری 2020 11:49

اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا عندیہ دےدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 جنوری2020ء) اداکارہ میرا نےسیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بات کو منوانے کیلئے میں سیاست میں آسکتی ہوں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں خطرناک مافیا موجود ہیں جس کو بہت جلد بے نقاب کروں گی۔ پاکستانی فلموں کی سپر اسٹار اداکارہ میرا نے کہا کہ اچھی ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ مکمل نہ کر سکی۔

اس سلسلے میں مجھے اب بھی اچھی ٹیم کی تلاش ہے، پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں اور اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جمعرات کے روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی فلموں میں نئے چہروں کے ساتھ کام کروں گی۔

ایک ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی آفر بھی آئی ہے جو میں نے قبول کر لی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاست میں بھی آ سکتی ہوں۔ عوام کے مسائل کے لئے جدوجہد کرنے کا یہ ایک بہتر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ نئے ٹیلنٹ کو فلم انڈسٹری میں مواقع ملنے چاہیئے اس مقصد کے لئے بھی کام کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاریکشن میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور فی الحال اداکاری تک ہی محدود رہنا چاہتی ہوں۔

اس موقع پر آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشنس کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور دیگر بھی موجود تھے۔ تاہم اس  پریس کانفرن کے دوران اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ خود کو منوانے  یا اپنے بات کو منوانے کیلئے سیاست میں آنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :