پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے فیملی پلاننگ بنیادی انسانی حق کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 18:07

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے فیملی پلاننگ بنیادی انسانی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے فیملی پلاننگ بنیادی انسانی حق کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں خاندانی فیصلہ سازی میں ساس کے کردار اور ماں بچے کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر پنجاب اسمبلی صبرینا جاوید سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی صبرینہ جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے سماجی ومعاشی ترقی پر منفی اثرات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت پنجاب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بزدار حکومت نے تمام منتخب نمائندوں کو مقامی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سیاسی قیادت کی رہنمائی میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اپنی کاوشوں میں بہتری لا کراس مسئلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور تمام متعلقہ محکموں اور معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر کار فرما ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع میں آبادی کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کم عمری کی شادی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کا نہ ہونا ماں اور بچے کی صحت کو لاحق خطرات میں اضافہ کا باعث ہے اسلیئے یہ ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین وقفہ کیا جائے ۔