ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 18:14

ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر آج ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر،ایس ڈی پی اوز سٹی ،صدر،پنڈدادنخان،سوہاوہ ڈی ایس پی صابر حسین،ڈی ایس پی شاہد صدیق ،ڈی ایس پی سلیم خٹک،ڈی ایس پی سید اقبال علی کاظمی نے آج اپنے علاقہ کی مساجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مل کر برائی کا خاتمہ کرنا ہے جس میں آپ لوگ ہمارے معاون بنے تا کہ اس کو یقینی بنا سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع کے گیارہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی گیارہ مساجد میں عوام سے محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا اور کہا کہ اپنے بچوں کو برائی سے بچانے کے لیے ان کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ تربیت کریں کیونکہ یہ بچے آج ہمارے لیے دست و بازو بن کر کل ملک کا بہترین مستقبل بن سکتے ہیں کیونکہ ان سے قوم کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :