آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 21:24

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجوعی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ معزز مہمان نے خطہ میں تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔