ملک و بیرون ملک مقیم پوری پاکستانی قوم 5 فروری کو 80 لاکھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے، وزیراعظم عمران خان

جمعہ 24 جنوری 2020 22:00

ملک و بیرون ملک مقیم پوری پاکستانی قوم 5 فروری کو 80 لاکھ کشمیریوں سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک اور بیرون ملک مقیم پوری پاکستانی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ 5 فروری کو 80 لاکھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے جو 6 ماہ سے بھارتی قابض افواج کے محاصرہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر ملک اور بیرون ملک مقیم تمام پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 6 ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرست اور فسطائیت پسند مودی نے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔