ہزارہ یونیورسٹی کا پرووسٹ آفس سپرنگ سمسٹر 2020ء کے داخلوں کے سلسلہ میں ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا

جمعہ 24 جنوری 2020 22:29

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا پرووسٹ آفس سپرنگ سمسٹر 2020ء کے داخلوں کے سلسلہ میں 25 اور 26 جنوری (بروز ہفتہ اور اتوار) کھلا رہے گا تاکہ داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کو فارم لینے اور جمع کروانے و دیگر معلومات کے حصول میں آسانی ہو۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی کے پرووسٹ آفس کو ہفتہ وار تعطیلات کے دوران کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سپرنگ سمسٹر 2020ء کے 36 سے زائد تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں داخلے شروع ہیں جن میں فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ 28 جنوری، انٹرویوز 28 سے 30 جنوری تک منعقد کئے جائیں گے جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 24 فروری 2020ء سے ہو گا۔ اس سلسلہ میں تمامتر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pk پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ یونیورسٹی کے پرووسٹ آفس کے فون نمبر 0997-414143/414145 اور موبائل نمبر 0334-3008081 سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :