دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے، وزیراعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، عمران خان کا ٹوئٹ

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:52

دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر معروف جریدے دا اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں ’عدم برداشت والا بھارت‘ کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔