سجاول کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:32

سجاول کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سجاول میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، بچے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیو سرویلنس کوآرڈینٹر سجاول ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق رواں ماہ 13کیس رپورٹ ہوئے تھے جن کے نمونے اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ۔حکام کی جانب سے بھجوائے گئے نمونوں میں سے یونین کونسل کوٹھی کے 3 سالہ بھیر مبین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ابراہیم کا کہناتھا کہ بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :