وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی ہینڈز تنظیم کی جانب سے منعقدہ 40 ویں کنونشن میں شرکت

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:37

وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی ہینڈز تنظیم کی جانب سے منعقدہ 40 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ ہینڈز تنظیم کی جانب سے منعقدہ 40 ویں کنونشن میں شریک ہوئے، اس موقع پروزیر زراعت اسماعیل راہو، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ رزاق، ممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیدناصرحسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم1979سے کام کررہی ہے اس تنظیم کی خدمات آپ سب کے سامنے ہیں۔

لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں 10 ہزار لوگ اس کے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیرہے ہیں۔ پورے ملک سے آئے ہوئے وفود نے کلچرل اسٹال لگائے ہیں انکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہینڈز کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ جس طرح سے تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی، غریب اور بے سہارا لوگوں کو گھروں کی فراہمی کا بہت بڑاکام جو کہ قابلِ تعریف اور قابلِ فخرکام انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت بھی اس میں اپنا حصہ ڈالتی ہے جو کہ ہر سال بڑھنا چاہئے۔ وزیر اعلی سندھ ایسے اقدامات کو سراہتے ہیں اور مکمل مدد فراہم کرتے ہیں۔ پورے ملک میں ہینڈز کام کررہی ہے ہم چاہتے ہیں سندھ میں ہونیوالے کام میں اپنا حصہ مذید بڑھائیں۔ ہینڈز کی جانب سے نئے منصوبے لائے جارہے ہیں جس میں انسٹیٹیوٹ آف اسکلز ڈیویلپمنٹ کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں جو کہ لوگوں کو مختلف اقسام کی اسکلز سکھائیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار کرسکیں۔

دوسرا نرسنگ کالج کا قیام کیونکہ اسکی بہت اہمیت اور ضرورت ہے سندھ حکومت اس میں مکمل تعاون کرے گی۔ سیدناصرحسین شاہ نے لگائے گئے مختلف اسٹالز بھی دیکھے اور ان پر موجود مصنوعات بھی خریدیں۔ اس موقع پر سیدناصرحسین شاہ کو اجرک کا روائتی تحفہ بھی پیش کیا گیا