حکومت فن وثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، غلام سرورخان

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:49

حکومت فن وثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، غلام سرورخان
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت فن وثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، پنجاب آرٹس کونسل میں پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہذیب کی ترقی کیلئے فن اور ثقافت کا فروغ بہت ضروری ہے، ہماری حکومت فن و ثقافت کے فروغ اور اس سے جڑے لوگوں کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، آخر میں وفاقی وزیر نے فن وثقافت، صحافت، کھیل اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔