کرپشن کے خلاف حکومت کے بے بنیاد دعووں کی حقیقت حالیہ ٹرانسپرنسی ا نٹرنیشنل کی رپورٹ میں واضع ہو گئی ،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف حکومت کے بے بنیاد دعووں کی حقیقت حالیہ ٹرانسپرنسی ا نٹرنیشنل کے رپورٹ میں واضع ہو گئی ہمارے دور میں جب اسی ادارے کی رپورٹ ائی تھی تو اس وقت عمران خان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے انہوں نے رپورٹ کو درست اور اسکی حمایت کی تھی لیکن آج وہ اور اسکی پوری ٹیم اسی ادارے کی رپورٹ کی مخالفت کر کے اسے مسترد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں کے خلاف کرپشن کے کیسز نیب میں چل رہے ہیں مالم جبہ اور بی آر ٹی کے کیسز نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ چھ سال سے کے پی کے کی حکومت خیلاف موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس انکے حکومتی نااہلی کو ثابت کرنے اور کرپشن کرپشن کے نعروں کی چارج شیٹ ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں ہماری حکومت کا تختہ الٹانے میں باپ پارٹی کا ہاتھ تھا لیکن آج انمیں دراڑیں پڑ گئی ہیں عدم اعتماد پیش کرنا اسمبلی ممبران کا استحقاق ہے اور جمہوری اور ائینی حق بنتا ہے اسمیں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ہم حکومتوں کو توڑتے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ماضی میں کھبی ہماری پالیسی رہی ہے انہوں نے کہا کہ بنجاب میں بھی پی ٹی ائی میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں اور کسی بھی وقت وہاں پر بھی تبدیلی آسکتی ہے یہ حکومت ڈیلیور نہیں کر پارہی ہے انہوں نے کہا کہ چینی گندم آٹا گیس بجلی بحرانوں کا سامنا کرنا حکومت کی بس کی بات نہیں ہے لیکن پھر بھی حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے ا ہیں حکومت ملک میں ایک کروڑ روزگار کی فراہمی اور پچاس لاکھ روزگار دینے کے وعدوں سے مکھر گئی ہے عوام جلد حکمران ٹولے سے نجات حاصل کرینگے حکومت سفارتی محازوں پر بھی ناکام ہو رہی ہے کوئی ملک یو ٹرم لینے والے وزیراعظم پر یقین نہیں کر رہا وزیر اعظم ایران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں اپنی صوبائی حکومتوں کی ڈوبتی کشتیوں کا کوئی خیال ہی نہیں تمام ہمسائیہ ممالک میں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات رکھنے کیلئے پاکستان ضرور اپنا کردار ادا کرے لیکن اپنے ملک کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم رکھنے کیلئے وزیر اعظم اپنا کردار ادا کریں انکے خلاف تعصب پر مبنٰی پالیسی کو ترک کر کے ائین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنی ائینی زمہ داری کو پوری کرنی چاہیئے تاکہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن ائین کے تحت اسمبلی میں اپنا رول ادا کر سکیں