مسجد سے قیمتی بیٹریاں اور سٹیبلائزر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) پشاورپولیس نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں مسجد سے قیمتی بیٹری اور سٹیبلائزر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے مسجد سے قیمتی بیٹری اور سیٹبلائزر چور ی کرلیے تھے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسجد سے قیمتی اشیاء کی چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے مسروقہ بیٹری اور سیٹبلائزر برآمد کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی اسرار ولد دوست محمد سکنہ ماشوکگر نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ ماشوکگر کی حدود میں واقعہ مسجد مدنی سے کسی نامعلوم چور نے قیمتی بیٹری اور سیٹلائزر چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گران اللہ خان نے مسجد سے قیمتی چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ابراہیم خان کو ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس یچ او بڈھ بیر ابراہیم خان نے جرائم پیشہ اور متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ مختلف وارداتوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا، ایس ایچ او ابراہیم خان نے گزشتہ روز دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران مسجد سے قیمتی بیٹر ی اور سیٹلائزر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے مسجد سے قیمتی بیٹری اور سیٹبلائزر چور ی کرلیے تھے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسجد سے قیمتی اشیاء کی چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے مسروقہ بیٹری اور سیٹبلائزر برآمد کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :