حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا

واٹس ایپ گروپ کے ذریعے تمام فنکارائیں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتی ہیں، اپنی باتیں شیئر کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ کوئی ساتھی ذہنی دباؤ یا تنہائی کا شکار نہ ہوں؛ معروف اداکارہ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 12 جولائی 2025 12:56

حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) ماڈل حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد اداکارہ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی و ٹی وی شو میزبان مرحوم عامر لیات کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند خواتین فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ذہنی دباؤ، تنہائی اور جذباتی مسائل سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے، یہ اقدام اداکارہ حمیرا اصغر علی کی افسوسناک موت کے بعد اٹھایا گیا جو بظاہر شدید تنہائی اور سماجی تعاون کی کمی کا شکار تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے تمام فنکارائیں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتی ہیں، اپنی باتیں شیئر کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ کوئی ساتھی ذہنی دباؤ یا تنہائی کا شکار نہ ہوں کیوں کہ شوبز سے وابستہ کئی اداکارائیں ان شہروں میں بھی کام کر رہی ہیں جہاں ان کے خاندان موجود نہیں ہوتے اور تنہائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہے، ان کی بھی کی ایسی دوست ہیں جو دوسرے شہر سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے خاندان سے دور کام کے سلسلے میں یہاں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

طوبیٰ انور کا مزید کہنا ہے کہ حمیرا کی موت نے انڈسٹری میں ذہنی صحت اور آپس کی سپورٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، اس کے پیش نظر بنائے جانے والے اس گروپ میں شامل فنکارائیں اب نا صرف ذاتی مسائل پر بات کرتی ہیں بلکہ اپنے تجربات اور جذبات بھی بانٹتی ہیں تاکہ شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپے دباؤ اور احساسِ تنہائی کا مقابلہ کیا جا سکے کیوں کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو اکثر سخت مقابلے، غیر یقینی حالات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی مسائل جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :