
چینی حکام نے عوامی مقامات پر پاجامہ پہننے والے لوگوں کو سوشل میڈیا پر شرمندہ کرنے پر معافی مانگ لی
امین اکبر
ہفتہ 25 جنوری 2020
23:48

مغربی ممالک میں لوگوں کا عوامی مقامات پر پاجامہ پہن کر جانا کوئی معیوب بات نہیں۔ چین کے بہت سےحصوں بشمول انتہائی الٹرا ماڈرن شہرشنگھائی ، میں بھی یہ بہت عام ہے۔اس لیے جب انہوئی صوبے میں حکام نے عوامی مقامات پر پاجامہ پہننے والے لوگوں کو سوشل میڈیا پر شرمندہ کرنا شروع کیا تو اس پر چین میں ہی سے ہی لوگوں نے تنقید کرنا شروع کر دی۔
انہوئی کے شہر سوزہو میں حکام نے عوامی مقامات پر پاجامہ پہن کر گھومنے پھرنے والے 7 افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ حکام نے ان کے ساتھ ڈسکرپشن میں ”غیر مہذب“ لکھ دیا۔ ان افراد کی تصاویر کے ساتھ ان کے کلوز اپ میں چہرے ، ا ان کے نام اور نامکمل آئی کار ڈ نمبر بھی شیئر کیے گئے۔ان سات شہریوں ، جن میں چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، کو نام نہاد مقامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔(جاری ہے)
ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا” قاتلوں کے آئی ڈی نمبر شائع کر دئیے گئے۔۔۔ کیا گلیوں میں پاجامہ پہننا غیر قانونی ہے؟!“۔
شہر کے ایک تفتیشی صحافی نے اُن سات افراد سے بھی رابطہ کی ہےا، جن کی تصاویرشائع ہوگئی تھی۔ صحافی نے اُن سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ مقامی حکومت پر مقدمہ کریں گے؟
شنگھائی میں 2010 ورلڈ ایکسپو سے پہلے عوامی مقامات پر پاجامہ پہننے کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔ حکام مہم چلاتے تھے، جس کا نعرہ تھا کہ اپنے پاجامہ گھر چھوڑ کر آئیں اور ورلڈ ایکسپو کےلیے مہذب بن جائیں۔تاہم ورلڈ ایکسپو کے بعد لوگ عوامی مقامات پر بھی پاجامہ پہننے لگے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.