لله*آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کروناوائرس کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے
[صوبے کے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کائونٹر زکے ساتھ سپیشل کائونٹرز بنانے کا حکم )سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کو حفاظتی ماسک اور بیماری کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروانے کی ہدایات
اتوار 26 جنوری 2020 22:50
(جاری ہے)
مزید برآںپراجیکٹ سائٹس پرخصوصی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کام کرنیوالی4ہزارسے زائدچائینز،10ہزارسے زائدجوانوں کوماسک مہیاکردیئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ایس پی یوعمرشیخ نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کومراسلہ بھجوایا ہے کہ چائینزکی سکریننگ کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھے جائیں اور کروناوائرس کا مریض سامنے آنے کی صورت میں علاج کافوری انتظام کیاجائے۔مزید برآںکرونا وائرس کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو رپورٹ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاہے کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی ماہرین ، سرما یہ کاروں اور شہریوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے اور اس سلسلے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ایس پی یو کانسٹیبلری کو حفاظتی ماسک فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔ چینی شہریوں کے سکریننگ ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں ، ملتان سمیت دیگرکیمپس میں کرونا وائس کی علامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جارہا ہے اور فورس میں نچلی سطح پر اس حوالے سے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ڈی ایچ او ملتان کے ساتھ اس حوالے سے کلوز کوارڈی نیشن رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں علاج معالجے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جاسکیں اور ان کی مشاورت سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سی ایم ایچ حکام نے بھی سکریننگ ٹیسٹ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ کادورہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.