مجسمہ ساز نے خوبصورت لیکن سب سے زیادہ غیر آرام دہ تکیے تخلیق کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 جنوری 2020 23:22

مجسمہ ساز نے  خوبصورت لیکن سب سے زیادہ غیر آرام دہ تکیے  تخلیق کر دئیے

نارویجن  مجسمہ ساز  ہاکون  اینٹن فیگراس ایسے تکیے بناتے ہیں، جنہیں دیکھتے ہی آپ کا اُن پر سونے کو دل چاہے  لیکن ایسا کرنا آپ کے سر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ہاکون کے بنائے ہوئے  تکیے جتنے  زیادہ خوبصورت ہیں، اتنے ہی زیادہ غیر آرام دہ ہیں کیونکہ انہیں سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے۔
ہزاروں سالوں سے سنگ مرمر کو  ہر طرح کے مجسمے اور فن پارے بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا  ہے۔

(جاری ہے)

  فن کی تاریخ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی  چیز سنگ مر مر ہی  ہے۔سنگ مرمر کی  خصوصیات کو دیکھنے ہوئے ہاکون نے اس سے خوبصورت تکیے بنانے کا سوچا۔
ہاکون   سنگ مرمر پر اتنی مہارت سے چھینی اور ہتھورا استعمال کر کے اسے تکیے کا روپ دیتے ہیں کہ  صرف دیکھنے سے کوئی اس کے  سنگ مرمر کا تکیہ ہونے کا نہیں بتا سکتا۔ اسے صرف چھو کر  ہی پتا  چلایا جا سکتا ہے کہ یہ سخت سنگ مرمر ہے۔ ہاکون کے سنگ مرمر سے تکیہ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :