پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپیشل ایجوکیشن میں ریسرچ پر کانفرنس( کل) ہوگی

منگل 28 جنوری 2020 19:52

لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور کرسٹن بلائنڈ مشن کے اشتراک سے ’سپیشل ایجوکیشن پر ریسرچ‘ پر تیسری قومی کانفرنس (کل) بروز بدھ صبح 10بجے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے ہال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری ، کنٹری ڈائریکٹر سی بی ایم فرح ناز و دیگر شرکت کریں گے۔