پنجاب یونیورسٹی میں کینسر پر آگاہی واک( کل) ہوگی

منگل 28 جنوری 2020 19:52

لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام سرجیکل اونکولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے قومی کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب (کل)بروز بدھ صبح دس بجے فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جبکہ آگاہی واک کا انعقاد 11:30 پر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر ودیگر شرکت کریںگے۔