اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات،

چوہدری شجاعت حسین کی مولانا حیدری سے فون پر بات چیت

منگل 28 جنوری 2020 20:20

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے انکی رہائش گاہ پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے مولانا عبدالغفورحیدری سے فون پر بات چیت کی جس میں بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔