اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری

Wنیب کو نوٹس جاری 13فروری تک جواب طلب کر لیا

منگل 28 جنوری 2020 20:38

اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس دائر کر رکھا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نی7نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا تھا کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بینچ نے کی عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13فروری تک جواب طلب کر لیادرخواست گزار کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیوکیل صفائی نے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کیعوض اپنی اہلیہ کو دیانیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دیدیااحتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کے خلاف درخواست 7نومبر 2019 کو خارج کردی تھی عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔