فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر

منگل 28 جنوری 2020 20:38

فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) فیصل واوڈا کی دہری شہریت چھپانے پرنااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹی بیان حلفی دے کر بددیانتی کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ واضع کر چکی کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کو دوہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے فیصل واوڈا کی ممبرشپ فوری معطل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریکوری کی جائے درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کے علاوہ سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا