پنجاب یونیورسٹی میں کینسر پر آگاہی واک کل ہوگی

منگل 28 جنوری 2020 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام سرجیکل اونکولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے قومی کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب بروز بدھ (کل) صبح دس بجے فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جبکہ آگاہی واک کا انعقاد 11:30 پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر ودیگر شرکت کریںگے۔